تلنگانہ میں کورونا کے1967 نئے کیس، 9 اموات

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسس میں معمولی کمی درج کی گئی ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان 50,108 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1967 پازیٹیو پائے گئے۔ 1520 ٹسٹوں کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 9 اموات واقع ہوئی ہیں۔ ریاست میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1100 ہوچکی ہے جبکہ پازیٹیو کیسس ایک لاکھ 85 ہزار 833 ہوچکے ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 30234 ہے جن میں سے 24607 مریض ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں جبکہ 5627 مختلف دواخانوں میں شریک ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 2058 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے اور ریاست میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 449 ہوچکی ہے۔ ریاست میں کورونا کے آغاز سے لیکر اب تک 28 لاکھ 50 ہزار 869 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے ایک لاکھ 85 ہزار 833 پازیٹیو پائے گئے۔ واضح رہے کہ روزانہ ریاست میں کورونا کے 60,000 سے زائد ٹسٹ کئے جارہے تھے اور پازیٹیو کیسس کی تعداد 2 ہزار سے زائد درج کی جارہی تھی تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں میں 50 ہزار ٹسٹ کئے گئے اور پازیٹیو کیسس 1967 درج ہوئے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹسٹوں کی تعداد کے اعتبار سے پازیٹیو کیسس منظر عام پر آرہے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 297 نئے کیسس درج ہوئے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں بھی کیسس کی تعداد میں کوئی خاص کمی واقع نہیں ہوئی۔ عادل آباد 17، کتہ گوڑم 91 ، جگتیال 56 ، جنگاؤں 24 ، بھوپال پلی 20 ، گدوال 19، کاماریڈی 56 ، کریم نگر 152 ، کھمم 78، آصف آباد 15، محبوب نگر 25 ، محبوب آباد 66، منچریال 33 ، میدک 24 ، میڑچل 137 ، نرمل 26 ، نظام آباد 61 ، پداپلی 40، سرسلہ 44 ، رنگاریڈی 147 ، سنگاریڈی 54 ، سدی پیٹ 70 ، سوریا پیٹ 46 ، وقارآباد 18، ونپرتی 25، ورنگل (رورل ) 26 ، ورنگل ( اربن ) 89 اور بھونگیر میں 37 کیسس درج کئے گئے۔