حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ روز ایک ہی دن میں 72ہزار افراد کو کوویڈ کے ٹیکے دیئے گئے ۔ ریاست بھر میں گذشتہ روز11ہزار 19ٹیکہ اندازی کے مراکزقائم کئے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں ٹیکہ لینے والوں کی تعداد بڑھ کر 15لاکھ 46ہزار 185تک جاپہنچی۔ان میں تقریبا 9لاکھ 60ہزار افراد 45برس کی عمر سے زائد ہیں۔ریاستی محکمہ صحت کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ ریاست میں چارلاکھ سے زائد ہیلت ورکرس اور مزید 86کوویڈ وائیریرس جو کوویڈ سے لڑائی میں پیش پیش تھے کو یہ ٹیکے دیئے گئے ۔اسی دوران محکمہ صحت کے عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی کہ 45 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد یہ ٹیکے لیں۔ٹیکہ اندازی کے مراکز تمام دنوں کام کررہے ہیں۔