تلنگانہ میں گرمی کا قہر جاری، لو لگنے سے 16افراد کی موت

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست میں جھلسادینے والی دھوپ سے عوام پریشان ہیں۔ کئی لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ دن اوقات میں سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں۔ تلنگانہ ریاست میں لو لگنے سے سولہ افراد کی جان بحق ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ان افراد کا تعلق کریم نگر، نلگنڈہ، سدی پیٹ،میڈچل، ملکاجگیری اور کھمم سے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں درجہ حرارت 47تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دھوپ کے اوقات میں باہر نہ نکلیں، اور ٹھنڈے اشیاء کا استعمال کریں۔