تلنگانہ میں 25 مارچ تک 3 کروڑ 30 لاکھ 13 ہزار رائے دہندےناموں کی شمولیت کیلئے 15 اپریل تک درخواستیں

   

حیدرآباد۔/27 مارچ، ( سیاست نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا چناؤ کیلئے فہرست رائے دہندگان کی نظرثانی شدہ فہرست 8 فروری کو جاری کردی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج کے مطابق الیکشن کمیشن نے فارم 7 اور فارم 8 کے تحت درخواستوں کی وصولی کی ہدایت دی تھی جس کے تحت 15 مارچ تک موصولہ درخواستوں کی یکسوئی کردی گئی۔ 25 مارچ تک فارم 7 کی 914354 اور فارم 8 کے تحت 731573 درخواستوں کی یکسوئی کی گئی۔ فارم 7 کے تحت ناموں کو فہرست سے خارج کیا جاتا ہے جبکہ فارم 8 کے تحت ناموں کی تصحیح کی جاتی ہے۔ وکاس راج کے مطابق الیکشن کمیشن نے واضح کردیا ہے کہ اب مزید درخواستوں کی یکسوئی نہیں ہوگی جبکہ فارم 6 کے تحت ناموں کی شمولیت اور فارم 8 کے تحت ایک حلقہ سے دوسرے حلقہ میں نام کی منتقلی سے متعلق درخواستیں 15 اپریل تک قبول کی جائیں گی۔ ریاست میں 25 مارچ تک رائے دہندوں کی جملہ تعداد 33013318 درج کی گئی ہے جن میں مرد رائے دہندے 16414693 جبکہ خاتون رائے دہندے 16595896 ہیں۔1
تھرڈ جینڈر2729 ہیں جبکہ سرویس ووٹرس کی تعداد 15472 درج کی گئی ہے۔ 18 سے 19 سال عمر کے 872116 رائے دہندے ہیں جبکہ 85 سال سے زائد عمر کے رائے دہندوں کی تعداد 193489 ہے۔ معذور رائے دہندے 526286 ہیں جبکہ این آر آئی ووٹرس کی تعداد 3409 درج کی گئی ہے۔1