تلنگانہ میں 378 تحصیلداروں کے تبادلے

   

اسپیشل چیف سکریٹری سومیش کمار کی جانب سے جی او جاری
حیدرآباد ۔ 17؍ نومبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں بلدیات اور میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات سے قبل محکمہ مال کے انتظامیہ میں بڑے پیمانہ پر ردو بدل کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے زون پانچ اور زون چھ کے تحت جملہ 378 تحصیلداروں (منڈل ریونیو آفیسرس) کے بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ۔ جبکہ تحصیلداروں کے تبادلوں کا مسئلہ ایک طویل عرصہ سے زیر التواء تھا ۔ اور گذشتہ چند دنوں کے دوران پیش آنے والے حالات کی روشنی میں بالآخر آج حکومت نے تحصیلداروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے پر تبادلے کرنے کے اقدامات کئے ۔ اسپیشل چیف سکریٹری و انچارج چیف کمشنر لینڈ اڈمنسٹریشن سومیش کمار کی دستخط سے جاری کردہ جی اوز کی روشنی میں جملہ 378 تحصیلداروں کے تبادلے عمل میں لائے گئے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے قبل تقریباً تمام تحصیلداروں کے ان کے آبائی اضلاع سے دیگر اضلاع کے لئے تبادلے عمل میں لائے گئے تھے اور انتخابات کے منعقد ہونے ایک طویل مدت کے باوجود دوبارہ تحصیلداروں کے تبادلے عمل میں نہ لائے جانے کی وجہ سے ریونیو سروسیس اسوسی ایشن کی جانب سے فوری طور پر تحصیلداروں کے سابق اضلاع پر تعیناتی عمل میں لانے کے مطالبات کئے جا رہے تھے ۔ لہذا ان مطالبات کی روشنی میں ریاستی حکومت نے بالآخر آج ریاست بھر میں جملہ 378 تحصیلداروں کے سابق اضلاع پر تبادلے کرتے ہوئے احکامات جاری کئے اور ان احکامات کی روشنی میں بتایا جاتا ہے کہ تبادلے عمل میں آئے ہیں ۔ تحصیلداروں کو 18 ؍ نومبر کو متعلقہ اضلاع میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا سرمایہ اجلاس بہت جلد طلب کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ ریاست کی بلدیات اور کارپوریشنوں کے انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریوں کا اآغاز ہوچکا ہے جس کے پیش نظر یہ تبادلہ عمل میں آئے ہیں ۔