تلنگانہ میں 62 افراد کے انتخاب لڑنے پر امتناع

   

حیدرآباد 12 مارچ ( پی ٹی آئی ) الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں 62 افراد کے انتخاب لڑنے پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ یہ سابقہ انتخابات میں انتخابی اخراجات داخل نہ کرنے کی پاداش میں کیا گیا ہے ۔ کمیشن نے چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ کو ایک اطلاع میں یہ بات بتائی اور ان 62 افراد کی فہرست دی گئی جن کے انتخاب لڑنے پر امتناع ہے ۔