تلنگانہ میں 700 بلیک فنگس کے مریض زیر علاج

   

24 گھنٹوں میں 60 آپریشنس کی تیاریاں ، چیف سکریٹری نے کوٹھی ہاسپٹل کا دورہ
حیدرآباد :۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے کوٹھی کے ای این ٹی ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے بلیک فنگس کے مریضوں کے علاج کا جائزہ لیا ۔ ہر وارڈ کا دورہ کیا ۔ جہاں بلیک فنگس کے مریض زیر علاج ہیں ۔ ان سے ہاسپٹل میں حاصل ہونے والی طبی امداد کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سکریٹری نے بتایا کہ علاج سے بلیک فنگس کے مریض پوری طرح مطمئن کوٹھی کے ای این ٹی ہاسپٹل میں 24 گھنٹوں میں 60 آپریشنس کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ متاثرین کا بہتر سے بہتر علاج کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ علاج کے لیے ریاست بھر میں 1500 بیڈس کو دستیاب رکھا گیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے حدود میں 1150 اور اضلاع میں 350 بیڈس کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ ملک بھر میں بلیک فنگس کے ادویات بالخصوص ایمفوٹیرلیسن ۔ بی انجکشن کی قلت پائی جاتی ہے ۔ ہمارے پاس ضرورت کے مطابق ادویہ موجود ہے ۔ بلیک فنگس سے متاثر ہونے والے مریضوں کا فوری آپریشن کیا جارہا ہے ۔ فی الحال کوٹھی کے ای این ٹی ہاسپٹل میں روزانہ 20 آپریشنس کئے جارہے ہیں ۔ اسکو 24 گھنٹوں میں 60 آپریشنس کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ آپریشنس کرنے کے لیے ڈاکٹرس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں ۔ ریاست بھر میں سرکاری و خانگی ہاسپٹلس میں 70 بلیک فنگس کے مریض زیر علاج ہیں ۔ چیف سکریٹری کے اس دورے میں ڈی ایم ای ڈاکٹر رمیش ریڈی ، کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر کروناکر ریڈی وزارت صحت کے او ایس ڈی گنگا دھر ، سکریٹری صحت ڈاکٹر رضوی کوٹھی ای این ٹی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ٹی شنکر کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔۔