تلنگانہ وزراء کی توہین بی جے پی کو مہنگی پڑے گی

   

پیوش گوئل تلنگانہ کے عوام سے معذرت خواہی کریں : ڈی ناگیندر
حیدرآباد۔/23 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس رکن اسمبلی ڈی ناگیندر نے دھان کی خریدی کے مسئلہ پر مرکز سے نمائندگی کرنے دہلی میں مقیم تلنگانہ وزراء کی مرکزی وزیر پیوش گوئل کی جانب سے توہین کی مذمت کی ہے۔ڈی ناگیندر نے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ عوام سے غیر مشروط معذرت خواہی کریں اور توہین آمیز ریمارکس سے دستبرداری اختیارکریں۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی خریدی پر بی جے پی سیاسی ڈرامہ بازی کرکے تلنگانہ کسانوں کے جذبات سے کھلواڑ کررہی ہے جس کی بی جے پی کو ریاست میں قیمت چکانی پڑے گی۔ ڈی ناگیندر نے کہا کہ دھان کی خریدی تلنگانہ کے 70 لاکھ کسانوں کا معاملہ ہے۔ دہلی پہنچنے والا تلنگانہ وزراء کا 6 رکنی وفد 4 کروڑ عوام کی نمائندگی کررہا ہے اس کی توہین کو ریاست کے عوام ہرگز معاف نہیں کریں گے۔ ناگیندر نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ میں زرعی شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔رعیتو بندھو اسکیم کے ذریعہ کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا جس سے ریاست میں دھان کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب سے مکمل دھان کی خریدی کرنے والی مرکزی حکومت تلنگانہ سے دھان خریدنے سے انکار کررہی ہے ۔ن