تلنگانہ کو مقروض بنانے کے سی آر کو سہرا

   


چیف منسٹر نے وعدوں کو فراموش کردیا ،وائی ایس آر ٹی پی کا الزام

کریم نگر /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وائی ایس ار ٹی پی کے ضلع صدر اکناپلی کمار اور ریاستی ترجمان ڈاکٹر ناگیش نے وزیر اعلی کے سی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے سی ایم کے سی آر نے انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا ۔ اکناپلی کمار اور ڈاکٹر ناگیش نے کریم نگر پریس کلب میں منعقدہ میڈیا کانفرنس کو مخطاب کرتے ہوئے کہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جگتیال کے کونڈکٹو حادثہ پیش آئے تین سال گذرنے کے باوجود متاثرین کی پرواہ نہیں ہے ۔ اگر تلنگانہ میں فصلوں کی مناسب قیمت حاصل نہیں ہو رہی اور بیچے گئے اناج کے پیسے حاصل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے تو سی ایم کے سی آر کو پنجاب کے کسانوں کو سبسیڈی دینے میں شرم آنی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں پر عمل کیا جائے ۔ دلتوں کیلئے بے روزگاری بھتہ ، نوکریاں دینے کا وعدہ ، کسانوں کو تین ایکر زمین دینے کے وعدے آج تک پورے نہیں ہوئے ۔ ڈاکٹر ناگیش نے کہا کہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں عوام انہیں سبق سکھائے گی ۔ وائی ایس آر پی پر حملے کرنے اور غیر قانونی گرفتاریاں کرنے کا الزام لگایا ۔ کیونکہ وائی ایس آر پی کو عوام کی جانب سے ملنے والی حمایت کو نہیں دیکھ پارہے ہیں ۔ خواتین ضلع صدر و یم رجیتا ریڈی ، ڈاکٹر شیوارام ، اوکانتی رویندر ریڈی ، دینا دیسائی کے انجانیلو ، پی سرینواس ، آر سرینواس ، شرون ، آر نرسیا ، روزا ریڈی ، دیکا سمپت ، سجاتا ، پروین و دیگر اس کانفرنس میں موجود تھے ۔