تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین نے تاریخ بنائی

,

   

نئی دہلی : نکہت زرین جو ویمنس ورلڈ چمپئین شپس 2022 ء میں کسی ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والی واحد ہندوستانی باکسر بنی ، آج انہوں نے گولڈ میڈل جیت کر اپنے ملک اور اپنی ریاست کے ساتھ ضلع نظام آباد کا نام روشن کیا ہے ۔ 25 سالہ نکہت نے 52kg فائنل میںہالینڈ کی جیپانگ جوتامس کو 5-0 سے شکست فاش دی ۔ نکہت نے یہی حریف کو ماضی میں بھی ہرایا تھا ۔ انہوں نے سیمی فائنل میں برازیل کی کیرولین ڈی المیدا کو شکست دی تھی ۔
ورلڈ وومن باکسنگ گولڈ جیتنے پرنکہت زرین کو کے سی آر کی مبارکباد
حیدرآباد 19 مئی ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے سی آر نے نظام آباد سے تعلق رکھنے والی نکہت زرین کے باوقار ورلڈ وومن باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر نے اس کامیابی پر نکہت کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کا پرچم بلند کرنے پر نکہت کی ستائش کی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ نکہت کی کامیابی قابل فخر ہے ۔ ریاستی حکومت کی حوصلہ افزائی کے باعث نکہت نے باکسنگ ورلڈ چمپئن جیت کر ریاست اور ملک کا نام روشن کیا ہے ۔