تلنگانہ کی بہبود کیلئے کے سی آر کا ایک اور یگنہ

   

حیدرآباد /11 جنوری ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے عوام کی بہبود کو یقینی بنانے کیلئے ایک اور یگنہ کا منصوبہ بنایا ہے ۔ کے سی آر اپنے فارم ہاوز ضلع سدی پیٹ ،یراویلی ویلیج میں پانچ روزہ یگنہ انجام دیں گے ۔ 21 تا 25 جنوری کو یگنہ منعقد کرتے ہوئے تلنگانہ اور عوام کی بہبود کیلئے دُرگا دیوی سے آشرواد لیا جائے گا ۔ اس موقع پر تقریباً 250
پُجاریوں کی خدمات حاصل کی جائے گی ۔ 7 ڈسمبر کے انتخابات سے قبل بھی کے سی آر نے اپنے فارم ہاوز پر یگنہ منعقد کیا تھا ۔