رنگاریڈی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح، ریاستی وزراء سبیتا اندرا ریڈی اور دیاکر راؤ کی شرکت
حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) ریاستی وزراء سبیتا اندرا ریڈی اور ای دیاکر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں تعلیم اور صحت کے شعبہ جات کی ترقی پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ سرکاری اسکولوں میں بہتر انفرااسٹرکچر کی فراہمی کیلئے ’ میرا گاؤں۔ میرا اسکول ‘ مہم کا ریاست گیر سطح پر آغاز کیا گیا۔ ریاستی وزراء نے آج متحدہ رنگاریڈی ضلع کا دورہ کیا اور 13 کروڑ 50 لاکھ کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح انجام دیا۔ ریاستی وزراء کے ہمراہ ضلع پریشد کی صدرنشین انیتا ہرناتھ ریڈی، وقارآباد ضلع پریشد صدرنشین سنیتا مہیندر ریڈی، رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ ڈاکٹر رنجیت ریڈی، رکن کونسل پی مہیندر ریڈی، رکن اسمبلی کے یادیا کے علاوہ عہدیداروں اور مقامی عوامی نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ معین آباد منڈل میں سی آر ڈی گرانٹ کے تحت بی ٹی روڈ کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔ اسی منڈل میں 2 کروڑ 50 لاکھ سے چیف منسٹر کے وعدہ کے مطابق نئی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔ چیوڑلہ میں نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گیارنٹی اسکیم کے تحت 10 لاکھ روپئے سے سی سی روڈ کی تعمیر شروع کی گئی۔ شنکر پلی، نواب پیٹ منڈلوں میں ریاستی وزراء نے مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزراء نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے عوام کو ترقی اور فلاح و بہبود کے حقیقی فوائد سے روشناس کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنہرا تلنگانہ کی تشکیل چیف منسٹر کا مقصد ہے۔ ریاست میں عمل کی جارہی فلاحی اسکیمات کی مثال کوئی اور ریاست پیش نہیں کرسکتی۔ اندرا ریڈی نے کہا کہ مشن بھگیرتا اور رعیتو بندھو جیسی اسکیمات کی مرکز نے نقل کی ہے۔ مرکزی وزارت جل شکتی نے مشن بھگیرتا طرز کی اسکیم کا ملک بھر کیلئے اعلان کیا۔ پلے پرگتی اور پٹنا پرگتی پروگراموں کے ذریعہ شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ دیاکر راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر نے دوردراز کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے ذریعہ پسماندگی کا خاتمہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست کی ترقی کیلئے دیہی علاقوں کی ترقی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلت بندھو اسکیم ملک کیلئے مثالی اسکیم ہے جس کے تحت واپسی کے بغیر غریب خاندانوں کو 10 لاکھ روپئے کی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے دیہی ترقی کیلئے زائد فنڈز کی اجرائی سے اتفاق کیا ہے۔ ر