حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ جن توقعات کے ساتھ سونیا گاندھی نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا تھا ۔ 8 سال کی تکمیل کے باوجود وہ شرمندہ تعبیر نہیں ہوا ۔ سماج کے تمام طبقات ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، اقلیتوں ، خواتین ، طلبہ سے کوئی انصاف نہیں ہوا ہے ۔ ریاست مقروض ہوگیا ۔ کے سی آر کا خاندان مالا مال ہوگیا ۔ گاندھی بھون میں تلنگانہ کے 8 ویں یوم تاسیس کا جشن منایا گیا ۔ قومی پرچم لہرانے کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر تلنگانہ کانگریس کے انچارج مانکیم ٹیگور اے آئی سی سی سکریٹریز ، بوس راجو ، سرینواس کرشنن ، سی ایل پی قائد ملو بٹی وکرامارک ، ارکان اسمبلی جگا ریڈی ، سریدھر بابو ، شیخ عبداللہ سہیل ، ایس کے افضل الدین ، فیروز خاں ، عظمت اللہ حسینی ، محمد ارشد ، راشد خان ، محمد امتیاز ، اعجاز الزماں کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔۔ ن