تلنگانہ کے اضلاع میں اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلوں کا آغاز

   

یلاریڈی ۔ 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی اقلیتی اقامتی جونیر کالج پرنسپال سید مسعود احمد کی اطلاع کے مطابق اقامتی جونیر کالج میں 18 جنوری تا 6 فروری آن لائن داخلوں کے لئے درخواستوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ خواہش مند طلباء آن لائن اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ یلاریڈی جونیر کالج میں ایم ای سی اور سی ای سی گروپ میں داخلوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئے ہیں۔ تفصیلات کے لئے پرنسپال کے اس نمبر 8328123773 پر ربط پیدا کر سکتے ہیں۔
میدک : ضلعی عہدیدار برائے اقلیتی بہبود، ایم جیملانے کہا کہ تعلیمی سال برائے 2024-2025 کے لئے حکومت نے اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلوں کے لئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ ضلع آفیسر برائے اقلیتی بہبود ایم جیملانے کہا کہ مزید تفصیلات (لڑکیوں) کے داخلہ کے لئے پرنسپل اقلیتی اقامتی اسکول میدک 7331170821 اور لڑکوں کے داخلہ کے لئے پرنسپل سنگا میشور اقلیتی اقامتی اسکول نرساپور 8374093353 نمبر پر رابط پیدا کریں۔
جڑچرلہ : جڑچرلہ گرلز میں 2024-2025 جماعت پنجم میں داخلہ جاری ہے۔ جماعت پنجم میں مسلم طلباء کے علاوہ غیر مسلم طلباء (ST, SC, BC, Ods) کے لئے بھی داخلے جاری ہیں۔ پرنسپل گلپنا نے کہا ہیکہ والدین اپنے لڑکیوں کا داخلہ Meseva پر یا ٹمریز کے ویب سائٹ www.tmreistelangana.cgg.gov.in پر اپنی لڑکیوں کا داخلہ کرواسکتے ہیں۔ ربطہ کرنے کے لئے فون نمبر 7995057929 ۔
بھینسہ : تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس و کالجس ضلع نرمل آر ایل سی کیپٹن محمد سلیم الدین نے بتایا کہ آئندہ تعلیمی سال 2024 اور 2025 میں داخلوں کے لیے آن لائن درخواستوں کا 18/جنوری سے آغاز ہوچکا ہے۔ جماعت پنجم اور انٹرمیڈیٹ سال اول کے لیے اہل طلباء اسکولس کے اوقات میں رجوع ہوکر داخلہ کے لیے رجسٹریشن کروانے کے علاوہ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر (7331170868) پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے اور کسی بھی آن لائن سنٹر سے بھی سوسائٹی کی ویب سائٹ tmriestelangana.cgg.gov.in پر بھی آن لائن کیا جاسکتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے متعلقہ ٹیچرز عبدالحمد ٹی جی ٹی اردو 9885125575 ، روی ٹی جی ٹی ہندی 7386563781 اور پرنسپل محمد عبدالجبار 7331170839 سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
جنگاؤں : ڈسٹرکٹ ماینارٹی ویلفیئر آفیسر سید اسماعیل جنگاؤں نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ 6 فروری تک اقامتی اسکول سوسائٹی کے ویب سائٹ پر ان لائن درخواستیں داخل کی جا سکتی ہیں اس کے علاوہ ٹمریز کے موبائل پر بھی اقلیتی طبقات کے اہل امیدوار درخواستیں داخل کر سکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے اسٹیشن گن پور گرلز 1پرنسپل محترمہ مادھوی لتا سے فون نمبر 9441903130 پر بھی ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔
ظہیرآباد : الگول میناریٹی بوائز اسکول اینڈ کالج میں تعلیمی سال 2024-2025 کے لئے پانچویں تا آٹھویں جماعتوں میں ادخال کے ضمن میں اقلیتی پسماندہ طبقات کے طلبہ سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے سال اول کے MPC اور BPC گروپس میں داخلوں کے لئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے آپ براہ راست اسکول اور کالج سے ان فون نمبرات7013109493 9398594852, 9160203558, 9573574777, 7893428976, 8897350937, 9121036974, 9885774573پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔
نیالکل : صدر مدرس شریمتی ریچل نے بتایا کہ ظہیرآباد بچنلی اقلتیی اسکول میں داخلوں کا آغاز کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ طلباء کا انتخاب بذریعہ داخلہ امتحان جوکہ 2024-02-25 کو منعقد ہوگا اور انٹرویو کے بعد ہوگا مزید تفصیلات کیلئے ریچل اسکول کوآرڈنیٹیر 955088705یا7331170827 پر ربط پیدا کرسکتے ہے ۔
پرگی : ضلع وقارآباد پرگی اقلیتی اقامتی اسکول اور کالج برائے طلبہ کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ اس کالج میں اور اسکول پانچویں جماعت میں اقلیتی طلبہ کے لئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے ان فون نمبرات پر ربط کریں : 9010984174، 7013049672 ۔
کورٹلہ : مٹ پلی اقلیتی اقامتی اسکول اور کالج میں 2024-25 تعلیمی سال کے لئے پانچویں جماعت اور انٹر ایم پی سی، بائی پی سی سال اول کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ آن لائن اڈمیشن کا مرحلہ کا آغاز ہوچکا ہے۔ خواہشمند امیدواروں سے www.tmreistelangana.cgg.gov.in یا پھر اسکول سے ربط پیدا کرتے ہوئے آن لائن میں اڈمیشن فارم داخل کروائے جاسکتے ہیں۔
نظام آباد : تلنگانہ اقلیتی اقامتی کالج کے پرنسپل سوریا کانت ریڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم تعلیمی سال 2024-25 کیلئے راست داخلے جاری ہیں اقلیتی طلباء کی مخلوعہ نشستوں پر بھی مفت درخواستیں آن لائن درخواستیں 18؍ جنوری تا 6؍ فروری تک ٹمریز کی ویب سائٹ پر جمع کرواسکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے دئیے گئے نمبروں 9849419469 – 7075253787 – 9700041017 پر رابطہ پیدا کریں ۔
نظام آباد : رنویر ریڈی پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول ووکیشنل جونیئر کالج نظام آباد بوائز1-، دھرمارام منڈل ڈچپلی ضلع نظام آباد کی اطلاع کے بموجب آئندہ تعلیمی سال 2024-25جماعت پنجم میں داخلوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکاہے۔ تمام جماعتوں میں داخلوں کا طریقہ کار پہلے آیئے اور پہلے پایئے کی بنیاد پر مقرر کیاگیاہے۔ مزید تفصیلات کے لئے ان فون نمبرات پر ربط پیدا کریں۔ رنویر ریڈی پرنسپل 8332933473، محمدخواجہ سعید الدین ٹی جی ٹی اردو 9493042257، سید امیر الدین لکچرر انگلش 7013902672پرربط پیدا کرسکتے ہیں۔
بھونگیر : بھونگیر اقلیتی اقامتی اسکول بوائزمیں داخلوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔پرنسپل شری کانت کندرے کے مطابق انگلش میڈیم پانچویں جماعت اور انٹر میڈیٹ سال اول تعلیمی سال 25-2024 میں داخلے جاری ہے۔خواہش مند طلبہ درخواست دینے کیلئے پہل کرے۔مزید تفصیلات کیلئے 73311708585 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
سنگاریڈی : پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی بوائز جونیرکالج بائی پاس روڈ سنگاریڈی محمد نذیر احمد خان کی اطلاع کے بموجب تعلیمی سال 25-2024 کے تحت طلبا ء کیلئے انٹرمیڈیٹ سال اول ایم پی سی اور بی پی سی گروپوں میں 18 جنوری 2024 تا 6 فبروری 2024 تک آن لائن داخلے جاری ہیں۔آف لائن میں فارم داخل کرنے والے طلباء آخری تاریخ سے قبل کالج سے رابطہ قائم کریں یا موبائل ایپ کے ذریعہ اپنی درخواست داخل کرسکتے ہیں https://cet.cgg.gov.in؍tmreis؍ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8686709950؍ 8247058451 پر رابطہ کریں۔
پٹن چیرو : پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی بوائزاسکول و اقلیتی اقامتی بوائز جونیر کالج ‘ پٹن چیرو کے۔ دھون راج نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق تلنگانہ اقلیتی اقامتی بوائز اسکول و بوائز جونیر کالج پٹن چیرو میں تعلیمی سال 25-2024 کے تحت پانچھویں جماعت تا دہم جماعت کے طالبا ت کیلئے اورانٹر میڈیٹ سال اول کے ایم پی سی اور ایم ای سی گروپ میں داخلوں کیلئے 18 /جنوری سے آن لائن درخواستوں کا آغاز ہوچکا ہے۔مزید تفصیلات کیلئے متعلقہ اسکول پرنسپل کے سیل فون نمبرات 8520928564 , 7331170820 7013589563 , 8555082300 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔