تلنگانہ کے نوجوان کو جے ای ای اڈوانسڈ میں چوتھا مقام

   

حیدرآباد 16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کے ایک لڑکے سنتوش ریڈی نے جے ای ای اڈوانسڈ امتحان 2021 میں کل ہند سطح پر چوتھا مقام حاصل کیا ہے ۔ نتائج کا جمعہ کو اعلان کیا گیا تھا ۔ سنتوش ریڈی نے جنرل ۔ ای ڈبلیو ایس زمرہ میں اس سال پہلا رینک بھی حاصل کیا ہے ۔ سنتوش پوچم پلی کا ساکن ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ آئی آئی ٹی بمبئی میں داخلہ حاصل کرنا چاہتا ہے ۔یہ ملک کا ایک باوقار ادارہ ہے اور یہاں سے تعلیم کے بعد وہ شائد کوئی ملازمت اختیار بھی کرسکتا ہے ۔