تلنگانہ کے وزیراعلی کا جلد دورہ دہلی

   

حیدرآباد ۔ 15 فروری (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو جلد ہی قومی دارالحکومت کا دورہ کریں گے ۔اس مرتبہ کے دورہ دہلی کے موقع پر ان کی وزیراعظم مودی سے ملاقات متوقع ہے ۔اس ملاقات میں ریاست کو وصول طلب جی ایس ٹی کے بقایہ جات،دیگر فنڈس کی اجرائی،متحدہ اے پی کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد پیداشدہ مسائل کے حل پر وہ وزیراعظم سے تبادلہ خیال کریں گے ۔
واضح رہے کہ مسٹر راو نے دیشا معاملہ کے ملزمین کے انکاونٹر سے پہلے دہلی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔دہلی دورہ کے موقع پر مودی سے ملاقات کا وقت نہ مل پانے کے سبب ان کی ملاقات نہیں ہوپائی تھی۔مودی حکومت کی جانب سے منظورہ شہریت ترمیمی ایکٹ سمیت مرکز کی معاشی پالیسیوں پر وزیراعلی کی مذمت کئے جانے کے پیش نظران کے دورہ دہلی کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ان کے دورہ کے شیڈول کو ہنوز حتمی شکل نہیں دی گئی ہے ۔