حیدرآباد ۔یکم ستمبر (سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا نے ملک بھر میں ویٹنگ لسٹ کے 1143 عازمین حج کو منظوری دیتے ہوئے احکام جاری کئے ہیں۔ ویٹنگ لسٹ عازمین حج کی یہ دوسری منظوری ہے۔ دہلی ، چھتیس گڑھ ، گجرات ، کرناٹک ، کیرالا، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا ، منی پور ، ٹاملناڈو اور تلنگانہ کے عازمین کو یہ منظوری حاصل ہوئی ہے۔ تلنگانہ کیلئے ویٹنگ لسٹ نمبر 695 سے ویٹنگ لسٹ نمبر 833 تک منظوری دیتے ہوئے احکام جاری کردیئے گئے۔ ان عازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک لاکھ 52 ہزار 300 روپئے 14 ستمبر 2026 تک متعلقہ حج کمیٹی میں جمع کروادیں۔کور نمبر میں دیئے گئے بینک ریفرینس کے ذریعہ یہ ادائیگی کی جانی چاہئے ۔ عازمین حج کو اپنی طبی اسکریننگ کروانے اور فٹنس سرٹیفکٹس پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ یہ سرٹیفکٹ 15 ستمبر 2026 تک پیش کئے جانے چاہئے ۔