حیدرآباد۔/12 جون، ( سیاست نیوز) حکومت نے 8 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے اور پوسٹنگ عمل لائی ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج جی او آر ٹی 1195 جاری کیا۔ ڈاکٹر اے شرت آئی اے ایس کمشنر پنچایت راج و رورل ڈیولپمنٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سنگاریڈی مقرر کیا ہے بجائے ایم ہنمنت راؤ کے جنہیں تبادلہ کے بعد ڈائرکٹر پنچایت راج و رورل ڈیولپمنٹ مقرر کیا گیا۔ پی پرشانت جیون آئی اے ایس کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نلگنڈہ کا تبادلہ کرتے ہوئے کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سدی پیٹ مقرر کیا گیا جنہوں نے ایم ہنمنت راؤ کو اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کردیا۔ راہول شرما آئی اے ایس ایڈیشنل کلکٹر ( لوکل باڈیز نلگنڈہ ) کو کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نلگنڈہ کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ آئندہ احکامات تک وہ برقرار رہیں گے۔ کے سری ہرشا آئی اے ایس ایڈیشنل کلکٹر ( لوکل باڈیز گدوال ) کو کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گدوال کی اضافی ذمہ داری دی گئی۔ شریمتی شیخ یاسمین باشاہ آئی اے ایس کو اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا۔ کے ورون ریڈی آئی اے ایس ایڈیشنل کلکٹر ( لوکل باڈیز آصف آباد ) کا تبادلہ کرتے ہوئے پراجکٹ آفیسر آئی ٹی ڈی اے اوٹنور مقرر کیا گیا بجائے انکت آئی اے ایس کے جنہیں تبادلہ کے بعد پراجکٹ آفیسر آئی ٹی ڈی اے ایٹور ناگارم مقرر کیا گیا۔ شریمتی چاہت باجپائی آئی اے ایس جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا ایڈیشنل کلکٹر ( لوکل باڈیز آصف آباد ) مقرر کیا گیا بجائے کے ورون آئی اے ایس متبدلہ ۔ر