تلنگانہ کے 9 ویں یوم تاسیس تک کانگریس حکومت ہوگی : اتم کمار ریڈی

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام ٹی آر ایس کی آٹھ سالہ حکمرانی سے مایوس ہوگئے ہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ ریاست 9 واں یوم تاسیس کانگریس حکومت کی جانب سے منایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو ورثہ میں ایک دولت مند ریاست ملی تھی اور انہوں نے اسے دیوالیہ ریاست میں تبدیل کردیا ۔ اتم کمار ریڈی نے مزید کہا کہ کرپشن اس کی چوٹی پر پہنچ گیا ہے۔ سی ایم سے ایم ایل ایز تک ہر کوئی اراضیات ، ریت ، مائن اور وائن مافیاس میں ملوث ہیں ۔ انسانی حقوق اور جمہوری اداروں کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے ۔۔