تلنگانہ ہاسپٹلس اینڈ نرسنگ ہومس ایسوسی ایشن کی ریاستی کانفرنس

   

حیدرآباد 26 جنوری (یو این آئی) تلنگانہ ہاسپٹلس اینڈ نرسنگ ہومس ایسوسی ایشن کی چوتھی سالانہ ریاستی کانفرنس 27 جنوری کو11.45 بجے دن ضلع کریم نگر کی پرتیما ہوٹل میں ہوگی جس کا افتتاح مقامی رکن پارلیمنٹ ونود کمار کریں گے ۔ اس کانفرنس میں ریاست کے تمام اضلاع کے پرائیویٹ اسپتالوں اورنرسنگ ہومس کے تقریباً 300 تا 400 ڈاکٹرس شرکت کریں گے ۔ صدر نشین آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر وجیندر ریڈی نے کہا کہ اس کانفرنس میں پرائیویٹ نرسنگ ہومس اور ڈاکٹرس کو در پیش مسائل پر تفصیلی طور پر تبادلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے اقدامات پر بھی اظہارخیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے رشتہ داروں کی جانب سے اسپتالوں اور ڈاکٹرس پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ حکومت کی نئی پالیسیوں کے سبب پرائیویٹ نرسنگ ہومس کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ پولیوشن کنٹرول بورڈ 25 بستروں والے اسپتالوں میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے ۔ یہ ممکن نہیں ہے کیوں کہ ایسے اسپتالوں کی اکثریت پرائیویٹ عمارتوں میں کام کرتی ہے ۔