تلنگانہ یوم تاسیس، سنگاریڈی گورنمنٹ ہاسپٹل کے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم

   

سنگا ریڈی 14 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ یوم تاسیس کی تقریب کے ضمن میں سنگا ریڈی میں آج تلنگانہ صحت تقریب منعقد کرتے ہوئے چنتا پربھاکر چیئرمین ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن تلنگانہ، منجو سری چیئرمین ضلع پریشد نے سنگاریڈی گورنمنٹ ہاسپٹل پہنچ کر مریضوں میں پھل تقسیم کیے اور اس موقع پر مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا حال چال دریافت کیا اور پی ایس آر فنکشن ہال پوتریڈی پلی سنگا ریڈی میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے چندرشیکھرراؤ چیف منسٹر نے مریضوں کی صحت پر توجہ دیتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے تمام ہاسپٹلس میں بہترین علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں سنگاریڈی میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لانے پر چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر صحت ہریش راؤ کا شکریہ ادا کیا سرکاری دواخانوں میں کارپوریٹ طرز پر بہترین علاج و معالجہ پر توجہ دی جا رہی ہے اور مریضوں کیلئے تمام ٹیسٹ کی مفت سہولت بھی فراہم کی گئی ہے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنا علاج سرکاری دواخانوں میں کروائیں انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کی صحت پر بھی توجہ دیتے ہوئے نیوٹریشن کٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔