تلنگانہ یونیورسٹی میں غیر مجاز تقررات برخاست

   

کمشنر محکمہ علیٰ تعلیمات نوین متھل کے احکام جاری، 30اکٹوبر کونئی بھرتی کا فیصلہ متوقع

نظام آباد۔تلنگانہ یونیورسٹی میں غیر مجاز طور پر کئے گئے تقررات کو برخواست کرتے ہوئے کمشنر محکمہ اعلیٰ تعلیمات نوین متھل نے احکامات جاری کئے ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مخلوعہ جائیدادوں پر آئوٹ سورسنگ زمرہ میں 113 ملازمین کا تقرر عمل میں لایا تھا اور اس تقرر کیخلاف بڑے پیمانے پر طلباء تنظیموں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی ، ایم ایل سی کے کویتا سے شکایت کی تھی ۔ کے کویتا نے فوری ان بھرتیوں کو برخواست کردینے کی وائس چانسلر رویندر گپتا کو ہدایت دی تھی اور اس کے بعد محکمہ تعلیمات کے کمشنر نوین متھل بھی اس خصوص میں حیدرآباد میں ایک اجلاس منعقد کیا تھا اور اس بارے میں کافی غور و خوص کے بعد نوین متھل نے ان بھرتیوں کو فوری برخواست کرتے ہوئے ایجوکیشن کونسل کی منظوری کے بغیر کسی قسم کی بھرتیاں نہ لانے کی ہدایت دی تھی اور تلنگانہ یونیورسٹی کی جانب سے جن امیدوار کا تقر ر عمل میں لایا گیا تھا انہیں یونیورسٹی کی جانب سے کوئی معاوضہ نہیں دیا جائیگااور اس خصوص میں آئندہ 30 ؍ اکتوبر کو منعقد ہ اجلاس میں بھرتی کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا اس کے بعد ہی بھرتیوں کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بھرتی عمل میں لائی جائے گی ۔