تلگو اکیڈیمی کے فنڈس میں غبن، چیف منیجر بینک گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے تلگو اکیڈیمی کے فنڈز کی ہیراپھیری کے معاملہ میں چیف منیجر مستان ولی کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی سی ایس پولیس کے مطابق ڈائرکٹر تلگو اکیڈیمی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا اور تحقیقات کے دوران مستان ولی کو گرفتار کرلیا گیا۔ چیف منیجر پر الزام ہیکہ فرضی دستاویزات کی تیاری پر دیگر افراد کا ساتھ دینے اور فنڈز جو ایف ڈی کی شکل میں تلگو اکیڈیمی کی رقم تھی اے پی مرکنٹائل کوآپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی کو ٹرانسفر کردیا جن کا اکاؤنٹ اگراسین بنک میں موجود ہے۔ بنک کی بغیر کوئی اطلاع اور سفارش کے یہ رقم منتقل کی گئی۔ تقریباً 43 کروڑ روپئے کے ایف ڈیز کو بند کردیا گیا تھا۔ اس کیس میں راج کمار، ستیہ نارائنا راجو، پدماوتی اور معین الدین ملوث بتائے گئے ہیں۔