تل ابیب پر حوثی میزائیلوں کا قہر، حملہ روکنے میں اسرائیل ناکام ، 30 صیہونی زخمی

   

تل ابیب : یمن کی مسلح افواج نے آج ایک کارروائی میں اسرائیل کے مرکز تل ابیب کو نشانہ بنایا۔ میڈیا کے مطابق یمنی میزائل حملے میں متعدد صیہونی زخمی ہوئے ۔ الجزیرہ نے میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب میں یمن سے داغے گئے میزائل کے حملے میں کم از کم 30 صیہونی زخمی ہوئے اور بڑی پر آگ لگ گئی۔صہیونی فوج نے بھی یمن سے داغے گئے میزائل کے تل ابیب میں واقع شہر یافا میں گرنے اور جانی و مالی نقصان کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی فورسز کے بیان میں کہا گیا کہ ہم یمن سے میزائل حملوں کو روکنے میں ناکام رہے ۔ ایک میزائل کی اطلاع پر سائرن بجائے گئے لیکن اسرائیلی ڈیفنس سسٹم میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے میں ناکام رہا۔حوثیوں کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ حوثیوں نے اسرائیل کے حملوں کے جواب میں کارروائی کی۔