تمام انتخابات کیلئے ایک ووٹر لسٹ بنائی جائے : سونکر

   

نئی دہلی : لوک سبھا میں جمعہ کو تمام انتخابات کے لیے ایک ووٹر لسٹ تیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ اس سے لوگوں میں الجھن نہیں بڑھے گی اور الیکشن کمیشن کی شبیہ بھی مضبوط ہوگی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ونود کمار سونکر نے رول 377 کے تحت لوک سبھا میں یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ پورے ملک میں اسمبلی انتخابات، لوک سبھا انتخابات، کونسلر انتخابات اور گاؤں کے سربراہ وغیرہ کے لیے الگ ووٹر لسٹیں ہیں۔ اس کی وجہ سے آسانی سے کنفیوژن پھیل جاتی ہے اور اس سے الیکشن کمیشن کی شبیہ بھی داغدار ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس طرح مختلف انتخابات کے لیے ووٹر لسٹیں تیار کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پیسہ اور وقت ضائع ہوتا ہے ۔ جب انتخابات ایک ہی طریقے سے ہوں گے تو مختلف انتخابات کے لیے الگ الگ ووٹر لسٹ تیار کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے ۔مسٹر سونکر نے ملک میں ‘ایک قوم ایک ووٹر لسٹ’ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کو سب کی سہولت کے لیے اس سمت میں قدم اٹھانا چاہیے ۔