تمام طبقات کے عید و تہوار میں غرباء کیلئے مثالی اقدامات

   


سنگاریڈی میں بتکماں ساڑیوں کی تقسیم ، چنتا پربھاکر چیرمین ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا خطاب

سنگا ریڈی 24 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگا ریڈی کے وارڈ نمبر 4 میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے بتکماں تہوار کے موقع پر خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم کے پروگرام میں چنتا پر بھاکر چیئرمین ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن تلنگانہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے خواتین میں بتکماں ساڑیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے تمام طبقات کے عید و تہواروں پر مرد وخواتین میں ملبوسات کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے۔ دسہرہ تہوار کے موقع پر خواتین میں ساڑیاں تقسیم کی جا رہی ہیں جو کہ تلنگانہ حکومت کا بہترین کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں غرباء میں 200 وظیفہ دیا جاتا تھا جس کو بڑھا کر 2016 روپے کردیا گیا ہے۔ کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے تحت لڑکیوں کی شادی پر ایک لاکھ 116 روپے دیا جا رہا ہے۔ بی وجے لکشمی چیئرمین بلدیہ سنگا ریڈی نے کہا کے ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کی تشکیل عمل میں آنے کے بعد بتکماں تہوار پر خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم کے علاوہ دیگر طبقات کے عید و تہوار پر بھی ملبوسات کی تقسیم جیسے مثالی کام انجام دیے جا رہے ہیں۔ سنگا ریڈی بلدیہ میں بلدیہ کی جانب سے تہوار کو منانے کے لیے تمام انتظامات بلدیہ سے کیے جائیں گے لتا ویجندر ریڈی وائس چیئرمین بلدیہ نے کہا کہ بلدیہ کے تمام ورڈز میں بتکماں ساڑیوں کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ اس موقع پر چندر شیکھر کمشنر بلدیہ، بی روی، کے بچی ریڈی، وینکٹیشورلو، جالندھر اور محمدعظیم و دیگر موجود تھے۔