تمباکو اشیاء کے کاروبار میں ملوث دو تاجر گرفتار

   

حیدرآباد : 13 اگست (سیاست نیوز) ممنوعہ گٹکھا اور تمباکو اشیاء کے کاروبار میں ملوث 2 تاجرین کو ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 3 لاکھ مالیاتی اشیاء برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ عبدالغفار جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے اور کنول کشور بجاج جو تاجر ہے دونوں ممنوعہ گٹکھا اور تمباکو اشیاء کا غیرقانونی کاروبار کررہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ حالانکہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے گٹکھا تمباکو اشیاء کے کاروبار پر امتناع ہے لیکن اس کے باوجود بھی بھاری مقدار میں یہ کاروبار کررہے تھے ۔ ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے اس بات کی اطلاع ملنے پر مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 3 لاکھ ممنوعہ اشیاء برآمد کرلئے ۔