تملناڈو میں بارش سے خراب صورتحال: حکومت پر عدالت برہم

   

چینائی : تملناڈو میں مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اب تک پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا مدراس ہائی کورٹ نے منگل کو گریٹر چینائی کارپوریشن کو سخت سرزنش کی۔ شہر میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے پر عدالت نے کہا کہ آردھے سال پانی کیلئے رونا پڑتا ہے اور آردھا سال پانی میں ڈوب مرنے پر مجبور ہیں۔چیف جسٹس سنجیب بنرجی اور جسٹس پی ڈی آرڈیکیسوالو کی بنچ نے ریاست میں سیلاب کی صورتحال پر حیرت کا اظہار کیا اور پوچھا کہ 2015 کے بعد کے سیلاب کے بعد سے حکام پچھلے پانچ سالوں میں کیا کررہے ہیں۔ اس نے کوئی ٹھوس قدم کیوں نہیں اٹھایا؟یہی نہیں بنچ نے حالات کو قابو میں نہ لانے کی صورت میں ازخود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کرنے کا بھی انتباہ دیا ہے۔