تنزانیہ میں سیلاب ،155 افراد فوت

   

دارالسلام: تنزانیہ میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب میں 155 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔وزیر اعظم قاسم مجالیوا نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں یہ معلومات شیئر کیں کہ شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب میں 155افراد ہلاک اور 236زخمی ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ بارش سے 26علاقوں میں 200ہزار لوگ متاثر ہوئے ، مجالیوا نے کہا کہ 10ہزار مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔سیلاب کی وجہ سے کچھ اسکولوں، سڑکوں، پلوں اور صحت کی سہولیات کو نقصان پہنچا اور بے شمار مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔تنزانیہ کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق شدید بارشوں کا سلسلہ آئندہ ماہ تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔۔