توانائی کے شعبہ میں سعودی ۔عمان معاہدہ

   

ریاض ؍ عمان : سعودی عرب اور سلطنت عمان نے بجلی اور توانائی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ کر لیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان اور عمانی وزیر توانائی انجینئر سالم بن ناصر العوفی نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ شرم الشیخ میں گرین انیشیٹو کانفرنس کے ضمن میں ہوا ہے۔معاہدے کے مطابق دونوں ممالک تجدد پذیر توانائی، ہائیڈروجن اور پٹروکیمیکل کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔دونوں ممالک میں عالمی منڈی میں سپلائی چین کے استحکام کے علاوہ مذکورہ شعبوں میں نوجوانوں کی تربیت بھی کریں گے۔توانائی کے شعبے میں تحقیق اور مطالعے کے لیے ایک ملک کے طلبا دوسرے ملک کی تدریسی اداروں سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔