بنکاک: تھائی لینڈ کے چارٹر طیارے کو حادثے پیش آیا ہے، جس میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔تھائی حکام کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں 5 چینی سیاح اور 2 پائلٹ سمیت 4 تھائی باشندے سوار تھے۔ان کا کہنا ہے کہ چارٹر طیارہ بنکاک سے تھائی صوبے ترات جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ چارٹر طیارے کو حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، طیارہ بنکاک ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے تھوڑی دیربعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
جنوبی کوریا کو امریکی ہیلی کاپٹروں کی فروخت ،شمالی کوریا برہم
پیانگ یانک: شمالی کوریا نے امریکہ کی جانب سے جنوبی کوریا کو اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فروخت کو اشتعال انگیز قرار دے دیا۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے جنوبی کوریا کو اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے دفاع کیلئے مزید اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔پینٹاگون کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے جنوبی کوریا کو اپاچی ہیلی کاپٹروں اور متعلقہ لاجسٹکس اور معاونت کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔