تھائی لینڈ میں ووٹوں کی گنتی میں خامیاں : مبصرین

   

بنکاک۔26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک بین الاقوامی الیکشن مبصرین کے گروپ نے تھائی لینڈ میں 2019ء کی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار منعقد کئے گئے انتخابات کی ایک تشویشناک رپورٹ پیش کی ہے جس کے تحت ووٹوں کی ابتدائی گنتی میں خامیاں پائی گئی ہیں ۔ وی ایشن نیٹ ورک فار فری الیکشنس نے بتایا کہ بعض ابتدائی نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ نتائج خامیوں سے پُر تھے ۔جبکہ مکمل ابتدائی نتائج کا جمعہ کے روز اعلان کیا جائے گا۔