بنکاک : تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں اوپیک اجلاس کے دوران امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ کملا ہیرس کی چینی صدر سے ملاقات اوپیک اجلاس کے دوران ہوئی ہے۔ وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس نے دونوں ممالک کے درمیان مسابقت کو منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وائٹ ہاؤس عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ کملا ہیرس نے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کے روز انڈونیشیا میں امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات کی تھی۔
پوپ فرانسس کی یوکرین تنازعہ کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش
ویٹی کن:عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے یوکرین تنازعہ کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس کا کہنا تھاامن کے خواہاں ہیں،ہر شخص کو تشدد ختم کرنے،غیر مسلح ہونے کا عزم کرناچاہیے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ ویٹی کن یوکرین تنازعہ پر روس ،یوکرین کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے ، ہم امن چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو امن پسند ہونا چاہیے،حقیقی امن بات چیت سے ہی ممکن ہے۔