مورینا: مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں پولس انتظامیہ نے ایک بچی کے اغواء کے معاملے میں تھانہ انچارج کو معطل کر دیا ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشوتوش باگدی نے امباہ تھانہ کے انچارج رویندر کمار کو کل دیر رات فوری طور سے معطل کردیا ہے ، جو تین ماہ قبل امباہ ٹاؤن سے اغواہ کی گئی لڑکی کو بازیاب کرانے میں ناکام رہے ہیں۔ اسٹیشن روڈ تھانہ کے انچارج جتیندر ناگائچ کو اس تھانے میں نئے ٹی آئی کے طور پر چارج دیا گیا ہے ۔