تہاڑجیل میں چدمبرم نے ناشتہ کے ساتھ دن کاآغاز کیا

,

   

نئی دہلی 6ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر فینانس پی چدمبر م جنہوںنے آج کی شب تہاڑ جیل میں گزارا ،ہلکے پھلکے ناشتے کے ساتھ اپنے دن کا آغاز کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوںعدالت کی جانب سے آئی این ایکس میڈیا کیس میں انہیں 14دن کی عدالتی تحویل میں انہیںتہاڑجیل کے نمبر 7میں روانہ کردیا گیا تھا،جہاں انہیں ایک مخصوص سیل میں رکھا گیا ہے ۔جیل عہدیداروںنے بتا یا کہ کانگریس کے بزرگ لیڈر کو جمعرات کی شب تہاڑجیل لایا گیا تھا،جنہیں عدالت کی حکم چندمخصوص سہولیات فراہم کی گئی ہیںجس میں ایک مخصوص سیل،ویسٹرن ٹائلٹ، وغیرہ شامل ہیں۔تاہم انہوںنے کہا کہ اسکے علاوہ دیگر تمام سہولیات جیل کے دیگر قیدیوںکی طرح ہی فراہم کئے جارہے ہیں۔ضرور ی طبی جانچ کے بعد چدمبرم کو جیل نمبر 7کھا گیا ہے۔دیگر قیدیوںکی طرح انہیں بھی لائبریری تک رسائی حاصل ہوگی جہاں و ایک مقررہ مدت تک ٹیلی ویژن کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔اتفاق سے یہ وہی سیل ہے جہاں اس سے قبل ان کے فرزند کارتک چدمبربھی گزشتہ سال 12دن تک قیدمیں گزارچکے ہیں۔ اس طرح کے سیل ایسے قیدیوں کیلئے بنائے جاتے ہیںجہاں ای ڈی عہدیدارباآسانی رسائی حاصل ہوتی ہے اوروہ پوچھ تاچھ کے مراحل سے گزارتے ہیں۔چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ کے بھتیجے رتل پوری کو بھی جو اگسٹا لینڈ اورایک بینک فراڈ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ اسی جیل میںقیدہیں۔