تہران میں برطانوی سفیرکی طلبی

   

تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے برطانوی سفیرکو طلب کر کے انہیں ایران کے خلاف لندن کے “الزامات” کے سلسلے میں تہران کے “سخت احتجاج” سے آگاہ کیا ہے ۔العربیہ کے مطابق ایرانی بیان میں کہا گیا ہے کہ “برطانوی حکومت کے ایران کے خلاف مسلسل الزامات کے بعد تہران میں برطانوی سفیر سائمن شرکلف کو کل منگل کی سہ پہر دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور ایران کی طرف سے ‘سخت احتجاج’ ریکارڈ کیا گیا۔وزارت خارجہ نے پریس ریلیز میں اس احتجاج کی وجہ بتائے نہیں بتائی گئی تاہم کہا گیا ہے کہ اس نے یہ اقدام برطانیہ کی طرف سے الزامات کے جواب میں کیا ہے ۔برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے منگل کو ایران پر زور دیا کہ وہ حوثیوں اور خطے میں موجود دیگر مسلح دھڑوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے ۔ انہوں نے ‘ایکس’ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر مزید کہا کہ “ہم مشرق وسطیٰ میں استحکام کے حصول کے لیے امریکہکے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہیں”۔