تہران کے رہائشی علاقے میں آگ لگ گئی

   

پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت اہم شخصیات رہائش پذیر
تہران: پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت اہم شخصیات کے رہائشی علاقے میں آگ لگ گئی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت تہران میں واقع رہائشی کمپلیکس میں موجود پارک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جب کہ اس رہائشی کمپلیکس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت دیگر اہم شخصیات رہائش پذیر ہیں۔تہران پولیس کے ڈپٹی چیف نے رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیاہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق رہائشی کمپلیکس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی سمیت دیگر کمانڈرز اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رہائش پزیر ہیں جب کہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ، سابق کمانڈر اور پارلیمنٹ کے موجودہ اسپیکر کی رہائش بھی اسی جگہ ہے۔ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی بھی اسی جگہ رہائش پذیر تھے۔ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ جون کے آخر سے ملٹری، انڈسٹریل، نیو کلیئر، آئیل ریفائنریز، پاور پلانٹس اور دیگر کاروباری مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔