تہوار خوشی سے منائیں لیکن کوویڈسے احتیاط ضروری،وزارت صحت کی ایڈوائزری میں تین ماہ کو اہم قرار دیاگیا

   

نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت نے اس بات پر زور دیاہے کہ کوویڈ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے اور لوگوں کی کم تعداد کی وجہ سے مکمل طور پر اطمینان کی ضرورت نہیں ہے۔ جوائنٹ سکریٹری لواگروال نے جمعرات کی پریس بریفنگ میں کہاہے کہ گزشتہ ہفتے رپورٹ ہونے والے کل کورونا کیسز میں سے 56 فیصد کیرالہ سے آئے ہیں۔ ایکٹو کیسز اب بھی 2 لاکھ 44 ہزار ہیں۔ صرف کیرالہ میں 1 لاکھ سے زیادہ ایکٹو کیس ہیں۔ انہوں نے بتایاہے کہ 4 ریاستوں میں 10 ہزار سے 50 ہزار ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 31 ریاستوں میں 10 ہزار سے کم ایکٹو کیس ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر پر ابھی قابو نہیں پایا گیا۔ نیتی آیوگ کے رکن وی کے پال نے بھی کہا ہے کہ ہم خوشیاں بانٹیں گے ، وائرس نہیں۔ 3 ماہ بہت اہم ہیں، احتیاط بہت ضروری ہے۔ امریکہ ، برطانیہ جیسے ممالک کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے اس انتباہ پرغورکریں کہ اگر غفلت برتی گئی تو کیسز بڑھ سکتے ہیں۔ ایک انتباہ،درخواست اور ہماراعزم ہے۔