تیجسوی کا اسمبلی میں آر ایس ایس پر لفظی حملہ ، بی جے پی کا شوروغل

   

پٹنہ : بہار اسمبلی میں چہارشنبہ کو کافی شوروغل دیکھنے میں آیا جب اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے آر ایس ایس پر شدید تنقید کی کہ وہ سماج میں نفرت پیدا کرنے کیلئے مختلف قائدین کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ تیجسوی نے چیف منسٹر نتیش کمار اور وزراء وجئے کمار چودھری اور شاہنواز حسین کی موجودگی میں کہا کہ بی جے پی کے لیڈر (ہری بھوشن ٹھاکر) نے مسلم افراد سے ووٹنگ کے حقوق چھین لینے کی وکالت کی ہے۔ اگر ایسا ممکن ہے تو پھر شاہنواز حسین اور چیف سکریٹری امیر سبحانی جیسے قائدین ووٹنگ کے حقوق سے محروم ہوجائیں گے۔