تیراکی کے دوران ایک شخص غرقاب

   

حیدرآباد 2 اگسٹ (سیاست نیوز) نارسنگی کے علاقہ میں تالاب میں تیراکی کے دوران ایک شخص غرقاب ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ روی واشنو جو پیشہ سے خانگی ملازم بیگم بازار علاقہ کا ساکن تھا، روی کل اس کے ساتھیوں کے ہمراہ مندر کے درشن کے لئے نارسنگی گیا تھا اور تالاب میں تیراکی کی کوشش کی۔ اس دوران وہ غرقاب ہوگیا۔ پولیس نارسنگی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔