تیز رفتار کاردکان کے اندر بیٹھے لوگوں پر چڑھ گئی

   

انقرہ: ترکیہ میں ایک تیز رفتار کارڈرائیور سے بے قابو ہو کرایک دکان میں جا گھسی جہاں چار افراد موجود تھے۔ وہ اس واقعے میں معمولی زخمی ہوئے مگر کرشماتی طور پر محفوظ رہے۔اس واقعہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں تیز رفتار کار کو دکان کے اندر گھستے دیکھا جا سکتا ہے جہاں چار افراد موجود تھے۔ کار ایک دیوار سے ٹکرا گئی اور وہاں موجود لوگ خوش قسمتی سے بچ گے۔دکان کے اندر لگے نگرانی والے کیمرے نے حادثے کو ریکارڈ کرلیا۔ واقعہ کے بعد آس پاس کے لوگ ان کی مدد کو دوڑے اور زخمی ہونے والوں کو ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔
حزب اللہ کی ڈرونز حملوں کی دھمکی کی اسرائیل کو توقع بھی نہ تھی
تل ابیب :مئی کے وسط میں لبنانی حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف اپنے سب سے گہرے حملوں میں سے ایک کا آغاز کیا۔ حزب اللہ نے ایک دھماکہ خیز ڈرون کا استعمال کیا جس نے اسرائیل کے سب سے اہم فضائی نگرانی کے نظام پر بمباری کی۔اس کے دوسرے کامیاب ڈرون حملوں نے ایران کے حمایت یافتہ گروپ کو اسرائیل کے خلاف متوقع جوابی کارروائی کیلئے ایک اضافی مہلک آپشن دیا ہے۔ اسرائیل نے گذشتہ ماہ بیروت پر ایک فضائی حملہ کیا تھا جس میں حزب اللہ کے سینئر فوجی کمانڈر فواد شکر جاں بحق ہوگئے تھے۔