تیز رفتار گاڑی سے گرنے پر ڈیلیوری بوائے ہلاک

   

حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) تیز رفتاری سے گاڑی چلانے اور اتفاقی طور پر گاڑی سے گرنے کے نتیجہ میں سوئیگی ڈیلیوری بوائے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ آر امر جس کا تعلق آسام سے تھا وہ شہر میں سوئیگی ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے کام کررہا تھا اور کل رات دیر گئے گاڑی پر تیز رفتاری سے جارہا تھا کہ اتفاقی طور پر پھسلنے کے نتیجہ میں وہ نیچے گرپڑا اور ہلاک ہوگیا۔ پولیس چندا نگر نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب