تیز ہواؤں او ربھاری بارش کے ساتھ طوفان بلبل اڈیشہ کے ساحل سے ٹکراسکتا ہے۔

,

   

بھبونیشوار۔ مذکورہ طوفان بلبل ہوسکتا ہے کہ جمعہ کے روز تیز ہواؤں اور بھاری بارش کے ساتھ اڈیشہ کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے‘

جمعرات کے روز محکمہ موسمیات ہند نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ضلع پوری‘ جگت سنگھ پور اور کیندراپارامیں انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات کے طور پر اسکولوں‘ انگن واڑی مراکز کو دور روز کے لئے بند کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

ائی ایم ڈی کے مطابق بلبل شمال ساحلی اضلاع میں ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ شروع ہوگااور پوری‘ کیندرپارا اورجگت سنگھ پور اضلاع میں 8نومبر کے روز شدت اختیا رکرلے گا۔

مذکورہ ائی ایم ڈی نے کہاکہ ”تیز سے بہت زیادہ تیز بارش کی پیش قیاسی بلاسورا‘ بھدرک‘ کیندر پورا اورجگت سنگھ پور اضلاع میں کی جارہی ہے اور تیز بارش مایور بھانج‘ کٹک‘ اور جاج پور ضلع میں نومبر9کے روز ہوگی“۔

ائی ایم ڈی کا قیاس ہے کہ طوفان 70-80اور اس میں 9نومبر کی دوپہر تک 90کیلومیٹر کی فی گھنٹہ کا اضافہ ہوگا اور وہ جگت سنگھ پور‘ کیندرا پارا‘ بالاسوری اور بھدرک ضلع کو پہنچے گا۔ پوری‘ گنجام‘ اور جاج پور اضلاعوں میں نومبر8-9پر اس کی رفتار(40‘50‘60کیلو میٹر فی گھنٹہ)تک سمٹ سکتی ہے۔

مذکورہ ائی ایم ڈی نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہاکہ ساحلی اضلاع میں جائیدادوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے