تیستا سیتلوا دکو فلم فیسٹیول کیلئے ایمسٹرڈیم جانے کی اجازت

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو کارکن تیستا سیتلواد کو 14 سے 24 نومبر تک بین الاقوامی دستاویزی فلم فیسٹیول میں حصہ لینے کیلئے ایمسٹرڈیم جانے کی اجازت دی۔ فیسٹیول کے منتظمین نے انہیں ان کی دستاویزی فلم ’’مہیش سائیکل‘‘ کیلئے میلے میں مدعو کیا ہے۔ جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ نے سیٹلواد کی درخواست قبول کر لی۔ سپریم کورٹ نے جولائی 2023 میں سیٹلواد کو 2002 کے گودھرا فسادات کے بعد بے گناہ لوگوں کو ملوث کرنے کیلئے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات تیار کرنے کے معاملے میں باقاعدہ ضمانت دی تھی۔ بنچ کے سامنے سماعت کے دوران سیٹلواد کی نمائندگی کرنے والے کپل سبل نے دلیل دی کہ ان کے مؤکل نے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی کیونکہ عدالت عظمیٰ نے جولائی 2023 میں باقاعدہ ضمانت دینے کے ساتھ سیشن جج کو پاسپورٹ جمع کرانے کیلئے کہا تھا۔