تیل کی سعودی امدادکی تیسری قسط عنقریب عدن میں

   

صنعاء :یمن کی آئینی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران سعودی عرب سے پٹرولیم مصنوعات پر مشتمل گرانٹ کی تیسری کھیپ عدن پہنچے گی۔یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے توقع ظاہر کی کہ 23 اور 24 جولائی کے درمیانی اوقات میں 75000 میٹرک ٹن ڈیزل کی تیسری کھیپ عدن پہنچے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی گرانٹ سے یمنی حکومت کو اخراجات میں مدد ملے گی اور بنیادی خدمات مہیا کرنے اور شہریوں کا معاشی معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔الاریانی نے ایک نیوز بیان میں بتایا کہ سعودی تیل کی گرانٹ کی تیسر کھیپ گورنریوں میں موجود 80 سے زیادہ یمنی پاور اسٹیشنوں کو چلانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ سعودی عرب کی طرف سے تیل کی شکل میں کی گئے عطیے سے بجلی کی پیداوار کی سطح پر مثبت اثر پڑتا ہے یمنی عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔یمنی وزیر اطلاعات نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب کے ذریعہ فراہم کردہ تیل کی مصنوعات پر مشتمل گرانٹ دستیاب بجلی کے یونٹوں کو چلانے میں معاون ثابت ہوگی اور بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی۔