کاغذنگر ۔29 جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ہریتا ائی اے ایس نے اپنے ہمراہ آصف آباد منڈل تحصیلدار محمد ریاض علی کے ساتھ مل کر منڈل کے ندی میں حد سے زیادہ پانی آنے کے علاقہ کا ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ہریتا نے دورہ کرتے ہوئے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ عہدیداروں کو احتیاطی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ہریتا نے اپنے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت اور تلنگانہ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق مسلسل تین دن بارش رہنے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ کے 15 منڈلوں میں عوام احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ بوسیدہ مکانات اور ندی و نالوں کے علاوہ راتوں کے اوقات اپنے مقامات پر محفوظ رہتے ہوئے احتیاط برتنے کا عوام کو مشورہ دیا۔ کے علاوہ خصوصی طور پر کاغذ نگر ڈیویژن کی حدود میں احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے رسک ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے اور پرانا ہتا ندی کہ قریب میں زندگی گزر بسر کرنے والے رہنے والے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ پرانا ہیتا ندی میں احتیاطی طور پر بورڈ (کشتی) انتظام کیا گیا ہے۔ اس لیے ضلع کے 15 منڈلوں کے عوام مسلسل تین دنوں کے شدید بارش کے پیش نظر احتیاط برتنے کا عوام کو مشورہ دیا۔ اگر شدید بارش کا خطرہ ہونے پر اپنے اپنے منڈلوں تحصیل آفس کو اطلاع دینے کا عوام کو مشورہ دیا۔