تین سال میں کوئی مخالف حکومت لہر نہیں:گہلوت

   

جے پور : راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاست میں ان کی حکومت کے تین سال میں حکومت مخالف لہر دیکھنے کو نہیں ملی ہے ،اس کی وجہ سے اپوزیشن بے معنی مسائل پیدا کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ گہلوت نے آج یہاں کانگریس کے ’ چنتن شیوِر‘ (کیمپ برائے غور و فکر) کے اختتام کے بعد میڈیا سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں ریاست میں حکومت مخالف کوئی لہر پیدا نہیں ہوئی ہے ۔ اس کی وجہ سے اپوزیشن پریشان ہے اور وہ مسائل بنا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن عوام سمجھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ سوشل میڈیا اور اپنے بیانات میں غیر ضروری مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے اور غیرضروری مسائل نہ اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن آنے والے ہیں اس لیے مسائل بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی سببیہ لوگ الیکشن ہار گئے ۔ ان کے پاس کوئی ٹھوس نہیں ہے اس لیے وہ پریشان ہیں اور اوپر سے آرڈر آتے ہیں، وہ تین سال میں کچھ نہیں کر سکے اور حکومت مخالف لہر بھی نہیں بنا سکے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کا موڈ کانگریس کے حق میں ہے کیونکہ ریاستی حکومت کی بہتر کورونا مینجمنٹ، پانچ لاکھ روپے کی ہیلتھ اسکیم سمیت کئی فلاحی اسکیموں کے فائدے عوام تک پہنچ رہے ہیں۔