تین نابالغ بہنوں کی لاشیں ملنے کے بعد والدین گرفتار

   

چندی گڑھ: ایک ہولناک واقعہ میں تین نابالغ بہنوں کی لاشیں جن کی ایک دن پہلے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی، پیرکو پنجاب کے جالندھر شہر کے قریب ایک گاؤں میں ایک ٹرنک میں بھری ہوئی ملی، پولیس نے بتایا۔پولیس نے والدین کو گرفتار کر لیا، جن پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے روزمرہ کے معمولات پر جانے سے پہلے انہیں زہر دیا اور ان کی لاشوں کو ٹرنک میں بھر دیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ مہاجر مزدورکے خاندان کے پانچ بچے تھے۔کرتار پورکے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بلبیر سنگھ نے بتایا کہ تینوں بہنیں گھر کے ایک حصہ میں مردہ پائی گئیں۔ہمیں کانپور گاؤں سے 11 بجے (اتوارکو) کے قریب تین بہنوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔ خاندان کا تعلق بہار سے ہے اور وہ مہاجر مزدور ہیں۔ کل (اتوار) ان کے والدین کام پرگئے تھے اور جب وہ گھر واپس آئے تو ان کے تین بچے لاپتہ تھے، پولیس موقع پرگئی، آج صبح ایک سب انسپکٹر دوبارہ جائے وقوعہ پرگیا، اسے ٹرنک میں لاشیں ملیں۔