تیونس میں رائے دہی کا تناسب صرف 8.8 فیصد

   

تیونیشیا : تیونس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور جمہوریت کو لاحق خدشات کے تناطر میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔اپوزیشن جماعتوں جس میں سالویشن فرنٹ جس میں النہضہ پارٹی پارٹی شامل ہے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ’پارلیمانی انتخابات میں ٹرن آوٹ صرف 8.8 فیصد رہا‘۔عرب نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ نے ابتدائی اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ’ 8 لاکھ تین ہزار افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔‘انتخابات میں ایک ہزار 58 امیدوار پارلیمنٹ کی161 نشستوں کے لیے مقابلہ کررہے ہیں۔