تیونس کے وزیراعظم مستعفی

,

   

تیونس: تیونس کے وزیراعظم الیاس الفخفاخ نے اسلام پسند سیاسی جماعت النھضہ کے ساتھ اختلافات کے سبب اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ایک نیا سیاسی بحران کھڑا ہو گیا ہے۔ تیونس کی حکومت نے وزیراعظم سے متعلق ایک بیان جاری کر کے ان کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔ مخلوط حکومت میں شامل جماعت حرکت النھضہ سے وزیراعظم الیاس الفخفاخ کے شدید اختلافات تھے۔ اسی وجہ سے پارلیمان میں بھی ان کو ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا۔ دریں اثناء وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مختلف اداروں کے درمیان اختلافات سے بچنے اور اس بحران سے باہر آ کر اپنے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔